۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ قرآن کریم نے قصاص کو حیات انسانی کا سبب بتایا ہے۔ اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی اپنے مظلوم شہداء کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ بوڑھا باپ وہ بوڑھی ماں جس کا جوان بیٹا مارا گیا وہ یتیم بچہ جس کا باپ قتل ہوا اسے انصاف چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کندھ کوٹ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندہ کوٹ میں ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی اور مولانا سید باقر شاہ شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم نے قصاص کو حیات انسانی کا سبب بتایا ہے۔ اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی اپنے مظلوم شہداء کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ بوڑھا باپ وہ بوڑھی ماں جس کا جوان بیٹا مارا گیا وہ یتیم بچہ جس کا باپ قتل ہوا اسے انصاف چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ شہداء کے قاتل دہشت گردوں سے مذاکرات مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔حیرت ہے جس وزیر اعظم کو کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے بے کس وارث بلیک میلر نظر آرہے تھے آج وہ کس طرح دہشت گردوں اور شرپسندوں کے آگے سرینڈر ہو چکا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ اسی ہزار شہداء کا خون معاف کر دیں۔ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدالتیں وارثان شہداء کی آہوں اور سسکیوں کو سنتے ہوۓ اسی ہزار شہداء کے قائل دہشت گردوں کے لئے عام معافی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی مکمل آشیر واد سے کالعدم تنظیمیں ایک دفعہ پھر ملک بھر میں شر بکھیرنے اور فتنہ انگیزی کرنے کے لئے ملک گیر فتنہ مہم پر ہیں سندھ حکومت کالعدم ٹولے کے شیڈول فور مجرموں کے دورہ سندھ کو روکے۔ جن کے نام نیکٹا کے دہشت گردوں کی لسٹ میں ہیں ان کا کسی اجتماع میں شریک ہونا قانونا جرم ہے مگر وہ سرعام جلسے کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .